Posts

Showing posts with the label ساتھ best اس

یاد پر اشعاریاد شاعری کا بنیادیموضوع رہا ہے ۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ناسٹلجیائی کیفیت تخلیقی اذہان کو زیادہ بھاتی ہے ۔ یہ یاد محبوب کی بھی ہے اس کے وعدوں کی بھی اور اس کے ساتھ گزارے ہوئے لمحموں کی بھی۔ اس میں ایک کسک بھی ہے اور وہ لطف بھی جو حال کی تلخی کو قابل برداشت بنا دیتا ہے ۔ یاد کے موضوع کو شاعروں نے کن کن صورتوں میں برتا ہے اور یاد کی کن کن نامعلوم کیفیتوں کو زبان دی ہے اس کا اندازہ ان شعروں سے ہوتا ہے ۔مزیدشعر267 غزل89 نظم19 قطعہ3 گیت2 مزاحیہ1 ہندی غزل1 تصویری شاعری88اجالے اپنی یادوں کے ہمارے ساتھ رہنے دو نہ جانے کس گلی میں زندگی کی شام ہو جائے بشیر بدرموضوعات : رومان اور 6 مزید کر رہا تھا غم جہاں کا حساب آج تم یاد بے حساب آئے فیض احمد فیضموضوعات : اداسی اور 3 مزید اس کی یاد آئی ہے سانسو ذرا آہستہ چلو دھڑکنوں سے بھی عبادت میں خلل پڑتا ہے راحت اندوریموضوعات : عشق اور 5 مزید اچھا خاصا بیٹھے بیٹھے گم ہو جاتا ہوں اب میں اکثر میں نہیں رہتا تم ہو جاتا ہوں انور شعورموضوعات : بے خودی اور 3 مزید ایک مدت سے تری یاد بھی آئی نہ ہمیں اور ہم بھول گئے ہوں تجھے ایسا بھی نہیں فراق گورکھپوریموضوعات : لَو اور 1 مزید چپکے چپکے رات دن آنسو بہانا یاد ہے ہم کو اب تک عاشقی کا وہ زمانا یاد ہے حسرتؔ موہانیموضوعات : عشق اور 5 مزید تصدق اس کرم کے میں کبھی تنہا نہیں رہتا کہ جس دن تم نہیں آتے تمہاری یاد آتی ہے جلیل مانک پوری آپ کے بعد ہر گھڑی ہم نے آپ کے ساتھ ہی گزاری ہے گلزارموضوعات : جدائی اور 4 مزید تمہاری یاد کے جب زخم بھرنے لگتے ہیں کسی بہانے تمہیں یاد کرنے لگتے ہیں فیض احمد فیضموضوع : لَو نہیں آتی تو یاد ان کی مہینوں تک نہیں آتی مگر جب یاد آتے ہیں تو اکثر یاد آتے ہیں حسرتؔ موہانیموضوع : مشہور اشعار دل دھڑکنے کا سبب یاد آیا وہ تری یاد تھی اب یاد آیا ناصر کاظمیموضوعات : رومان اور 3 مزید وفا کریں گے نباہیں گے بات مانیں گے تمہیں بھی یاد ہے کچھ یہ کلام کس کا تھا داغؔ دہلویموضوعات : مشہور اشعار اور 2 مزید آج اک اور برس بیت گیا اس کے بغیر جس کے ہوتے ہوئے ہوتے تھے زمانے میرے احمد فرازموضوع : سال_نو تم نے کیا نہ یاد کبھی بھول کر ہمیں ہم نے تمہاری یاد میں سب کچھ بھلا دیا بہادر شاہ ظفرموضوع : بے وفائی کیا ستم ہے کہ اب تری صورت غور کرنے پہ یاد آتی ہے جون ایلیاموضوع : صورت ہم تو سمجھے تھے کہ ہم بھول گئے ہیں ان کو کیا ہوا آج یہ کس بات پہ رونا آیا ساحر لدھیانویموضوعات : اداسی اور 3 مزید وہی پھر مجھے یاد آنے لگے ہیں جنہیں بھولنے میں زمانے لگے ہیں خمارؔ بارہ بنکوی سوچتا ہوں کہ اس کی یاد آخر اب کسے رات بھر جگاتی ہے جون ایلیا وہ کوئی دوست تھا اچھے دنوں کا جو پچھلی رات سے یاد آ رہا ہے ناصر کاظمیموضوعات : دوست اور 1 مزید غرض کہ کاٹ دیے زندگی کے دن اے دوست وہ تیری یاد میں ہوں یا تجھے بھلانے میں فراق گورکھپوریموضوعات : زندگی اور 1 مزید یہ علم کا سودا یہ رسالے یہ کتابیں اک شخص کی یادوں کو بھلانے کے لیے ہیں جاں نثاراخترموضوعات : علم اور 1 مزید دل کی چوٹوں نے کبھی چین سے رہنے نہ دیا جب چلی سرد ہوا میں نے تجھے یاد کیا جوش ملیح آبادیموضوعات : رومان اور 3 مزید اس زندگی میں اتنی فراغت کسے نصیب اتنا نہ یاد آ کہ تجھے بھول جائیں ہم احمد فراز یاد اسے انتہائی کرتے ہیں سو ہم اس کی برائی کرتے ہیں جون ایلیا شام بھی تھی دھواں دھواں حسن بھی تھا اداس اداس دل کو کئی کہانیاں یاد سی آ کے رہ گئیں فراق گورکھپوریموضوعات : اداسی اور 4 مزید یاد رکھنا ہی محبت میں نہیں ہے سب کچھ بھول جانا بھی بڑی بات ہوا کرتی ہے جمال احسانیموضوعات : عشق اور 3 مزید ''آپ کی یاد آتی رہی رات بھر'' چاندنی دل دکھاتی رہی رات بھر فیض احمد فیضموضوع : دل ان کا ذکر ان کی تمنا ان کی یاد وقت کتنا قیمتی ہے آج کل شکیل بدایونیموضوعات : عشق اور 3 مزید اب تو ہر بات یاد رہتی ہے غالباً میں کسی کو بھول گیا جون ایلیا اک عجب حال ہے کہ اب اس کو یاد کرنا بھی بے وفائی ہے جون ایلیاموضوع : بے وفائی یاد اس کی اتنی خوب نہیں میرؔ باز آ نادان پھر وہ جی سے بھلایا نہ جائے گا میر تقی میر یاد ماضی عذاب ہے یارب چھین لے مجھ سے حافظہ میرا اختر انصاریموضوعات : عذاب اور 3 مزید اب تو ان کی یاد بھی آتی نہیں کتنی تنہا ہو گئیں تنہائیاں فراق گورکھپوریموضوع : تنہائی چوری چوری ہم سے تم آ کر ملے تھے جس جگہ مدتیں گزریں پر اب تک وہ ٹھکانا یاد ہے حسرتؔ موہانیموضوع : مشہور اشعار جاتے ہو خدا حافظ ہاں اتنی گزارش ہے جب یاد ہم آ جائیں ملنے کی دعا کرنا جلیل مانک پوریموضوعات : الوداع اور 1 مزید کچھ خبر ہے تجھے او چین سے سونے والے رات بھر کون تری یاد میں بیدار رہا ہجر ناظم علی خانموضوعات : بیدار اور 2 مزید وہ نہیں بھولتا جہاں جاؤں ہائے میں کیا کروں کہاں جاؤں امام بخش ناسخموضوع : مشہور اشعار تم بھول کر بھی یاد نہیں کرتے ہو کبھی ہم تو تمہاری یاد میں سب کچھ بھلا چکے شیخ ابراہیم ذوقؔ تم سے چھٹ کر بھی تمہیں بھولنا آسان نہ تھا تم کو ہی یاد کیا تم کو بھلانے کے لئے ندا فاضلیموضوعات : عشق اور 1 مزید تمہاری یاد میں جینے کی آرزو ہے ابھی کچھ اپنا حال سنبھالوں اگر اجازت ہو جون ایلیاموضوعات : آرزو اور 1 مزید وہ جو ہم میں تم میں قرار تھا تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو وہی یعنی وعدہ نباہ کا تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو مومن خاں مومنموضوعات : عشق اور 5 مزید جاتے جاتے آپ اتنا کام تو کیجے مرا یاد کا سارا سر و ساماں جلاتے جائیے جون ایلیا جس کو تم بھول گئے یاد کرے کون اس کو جس کو تم یاد ہو وہ اور کسے یاد کرے جوشؔ ملسیانی ذرا سی بات سہی تیرا یاد آ جانا ذرا سی بات بہت دیر تک رلاتی تھی ناصر کاظمیموضوعات : عشق اور 1 مزید زندگی کیا ہوئے وہ اپنے زمانے والے یاد آتے ہیں بہت دل کو دکھانے والے اختر سعید خان کسی سبب سے اگر بولتا نہیں ہوں میں تو یوں نہیں کہ تجھے سوچتا نہیں ہوں میں افتخار مغلموضوعات : رومان اور 2 مزید ہم ہی میں تھی نہ کوئی بات یاد نہ تم کو آ سکے تم نے ہمیں بھلا دیا ہم نہ تمہیں بھلا سکے حفیظ جالندھری دنیائے تصور ہم آباد نہیں کرتے یاد آتے ہو تم خود ہی ہم یاد نہیں کرتے فنا نظامی کانپوریموضوع : تصور آج پھر نیند کو آنکھوں سے بچھڑتے دیکھا آج پھر یاد کوئی چوٹ پرانی آئی اقبال اشہرموضوع : نیند سنا ہے ہمیں وہ بھلانے لگے ہیں تو کیا ہم انہیں یاد آنے لگے ہیں خمارؔ بارہ بنکوی مزید دریافت کیجیےrekhta-rauzan rekhta-dictionary rekhtapodcast Rekhta android AppBest poetry resource in urduشاعریشاعرشعرلغتای-کتابنثربلاگشاعریکویزقافیہمزیدسائٹ : تعارفبانی : تعارفخبروں میں ریختہکیریئررابطہ کیجیےFAQریختہ فاؤنڈیشن کی دیگر ویب سائٹسریختہ فاؤنڈیشنریختہ لغتصوفی نامہہندویجشن ریختہآموزشتلاش کیجیےLOG INDONATEریختہ نیوز لیٹر سبسکرائب کیجیےآپ کو باقاعدگی سے کچھ حاصل کرنا ہے لیکن اس کے علاوہ آپ کسی بھی ای میل کا استعمال نہیں کرتے ہیں۔آپ کا ای-میلفوری رابطےفرہنگ قافیہUrdu Resourcesعطیہنیوزلیٹر آرکائیومعلوماتریختہ فاؤنڈیشنبانی : تعارفرابطہ کیجیےکیریئرہماری ویب سائٹسہندویصوفی نامہریختہ ڈکشنریآموزشریختہ بکسرابطہ کیجیےفالو کیجیے پرائیویسی پالیس

Image
Best